خوشخبری ! پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدے طے پاگئے



بیجنگ( 24نیوز )   پاک چین تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم اورریلوے کے معاہدے ایل ون پر دستخط کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایل ون پر دستخط ہوگئے،منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا، بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے معاہدے پر دستخط کئے،پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر بھی دستخط کئے جس کے تحت پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت میسر ہوگی,313مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی ملے گی,90فیصد برآمدات کی چین کو ڈیوٹی فری رسائی ممکن ہوپائے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اور چین نے 75فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کیا،پاکستان کی چین کیلئے برآمدات پانچ سال میں ساڑھے چھ ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے,ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں ہوگی، وزارت تجارت کیمیکل، انجینئرنگ، فوڈ آیٹمز، فٹ وئیر,پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمد میں بھی  چین کو برآمد ڈیوٹی فری ہو گی,پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جبکہ وزارت تجارت آزاد تجارتی معائدے میں مقامی صعنت کو تحفظ دیا گیا ہے,پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ارب ڈالرزہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے ایل ون معاہدے پر دستخط کے بعد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہناتھاکہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے ، منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا ،نئے ٹریک پر ٹرین کی سپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، ان کا مزیدکہناتھاکہ13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فیزبلیٹی پر دستخط کیے تھے۔