برازیل، فیشن ویک میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ہلاک

برازیل، فیشن ویک میں کیٹ واک کے دوران ماڈل ہلاک


24نیوز: سچ کہتے ہیں موت کا ایک دن معین ہے۔ برازیل میں ماڈل ٹیلس سواریزریمپ پرکیٹ واک کے دوران دل کا دورہ پڑنے پرگرپڑا اور ہلاگ ہوگیا۔

 برازیل میں ہونے والے فیشن ویک کے آخری روز مشہور ڈیزائنر کاوالیرا کے ملبوسات کی نمائش ’اوکسا شو‘ کے دوران ریمپ پر اعتماد سے کیٹ واک کرتے ہوئے 26 سالہ ماڈل اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔ 26 سالہ ماڈل ٹیلس سوآریز کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت تصدیق کردی گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔