حافظ آباد، ڈاکٹر کی لاپرواہی نے بچے کی جان لے لی

حافظ آباد، ڈاکٹر کی لاپرواہی نے بچے کی جان لے لی


حافظ آباد (24نیوز) کراچی کے بعد حافظ آباد میں بھی ڈاکٹرکی لاپرواہی نے بچے کی جان لے لی۔ چند ماہ کے روہان کو دست کی شکایت تھی۔ 

حافظ آباد میں ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن لگنے سے معصوم پھول مر جھا گیا۔ حافظ آباد کسو کی روڈ پر واقعہ احمد پولی کلینک میں روہان کو طبیعت خراب ہونے پر لایا گیا جہاں پر سٹاف کی جانب سے ایک ڈرپ لگائی گئی جس میں انجیکشن لگایا گیا ، انجیکشن لگنے سے بچے کا پیٹ پھول گیا۔  والد افتخار کے مطابق ڈاکٹر اسلم کو بار بار بلوایا گیا لیکن ڈاکٹر نہ آیا جس کے تھوڑی دیر بعد بچے نے الٹی کی۔ سٹاف کے بتانے پر ڈاکٹر اور متعلقہ سٹاف روم کو تالا لگا کر رفو چکر ہو گئے  جبکہ دانش نامی شحص میڈیا کے نمائندوں کو دھمکیاں دیتا رہا۔

 لواحقین نے کسوکی روڈ بلاک کر کے ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔