نواز شریف کو آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

نواز شریف کو آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا


اسلام آباد(24نیوز) العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت آج پھر ہوگی، نوازشریف پانچویں بارپیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت روانہ ہوگئے۔

نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے، نوازشریف پانچویں بارپیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے عدالت آئیں گے۔خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے،سپریم کورٹ نےٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید 6ہفتے کی مہلت دی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس پر سماعت کل بھی ہوئی تھی،  سماعت خواجہ حارث کی جرح قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے یا نہ بھیجنے کے گرد گھومتی رہی،  واجد ضیاء نے کہا کہ جے آئی ٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی کو پہلے سوالنامہ نہیں بھیجنا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔