پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی

11:23 AM, 28 Aug, 2018

وقار نیازی

لاہور(24نیوز) پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، پنجاب کابینہ کے کئی ارکان نے تنخواہیں اورمراعات لینے سے انکارکردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق 25جولائی کو ووٹ ڈالتے وقت عوام نے جو تبدیلی کا خواب دیکھا تھا اس کا ثمر ملنا شروع ہوگیا ہے،پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت،پاکستان کا روشن مستقبل کے خواب دیکھائے تھے۔، ان خوابوں کی تکمیل کیلئے کپتان کے کھلاڑیوں نے عملی جامہ پہنانے کی بھی ٹھان لی ہے،  جی ہاں  صوبائی کابینہ کے ارکان  یاسمین راشد، علیم خان، حسنین دریشک اورچودھری ظہیرالدین نے بڑے اعلانات کرتے ہوئے  تنخواہیں اورسرکاری مراعات لینے سے انکار کردیا ہے۔
یاسمین راشد نے تو پروٹوکول کو بھی ٹھکرا دیا ہے، علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ وزارت کی اجلاس میں چائے پانی بھی اپنی جیب سے کریں گے سرکاری خرچ پر نہیں، علیم خان نے اپنی تمام کمپنیوں کی سرپرستی سے بھی استعفے دے دیے ، ان کا کہنا ہے کہ اب کاروبار نہیں صرف عوام کی خدمت ہوگی۔حسنین دریشک اورچودھری ظہیرالدین کا بھی کہنا ہے وہ عوام کی خدمت کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ علیم خان سینئر صوبائی وزیر ہیں اور ان کے پاس بلدیات کا شعبہ ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد پرائمری صحت کی وزیر ہیں،حسنین دریشک کے پاس وزارت خزانہ اور چودھری ظہیر الدین کو ابھی تک کوئی محکمہ نہیں ملا ہے۔

مزیدخبریں