سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،21جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،21جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے


کراچی ( 24نیوز ) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاون کے دوران مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر اور منشیات فروشوں سمیت 21 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ لسبیلہ اور پٹیل پاڑہ میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث مذہبی جماعت کے ٹارگٹ کلراور منشیات فروش سمیت متعدد ملزمان گرفتار کرلیے،ڈی ایس پی جمشید ٹاﺅن نعیم شیخ کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران قتل کی متعددوارداتوں میں مطلوب ملزم کوکب اورمنشیات فروش افتخاربیڑا سمیت متعددملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔


پولیس کی جانب سے فیروز آباد، لیاری، صدر،کھارادر اور ڈیفنس کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گینگ وارملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش ملزمہ اور سٹریٹ کرمنلز بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق گینگ وار ملزم ماجد مہرانی بین الصوبائی منشیات فروش ہے اور 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزمان کے قبضے اسلحہ،ہیڈ گرینیڈ، مسروقہ موٹرسائیکل اورنقدی برآمد کرلی گئی۔