جب کوئی نئی چیز ہوگی تو نئے پاکستان کا پتہ چلے گا: شرجیل میمن

جب کوئی نئی چیز ہوگی تو نئے پاکستان کا پتہ چلے گا: شرجیل میمن


کراچی(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جب کوئی نئی چیز ہوگی تو نئے پاکستان کا پتہ چلے گا ، اللہ کرے عمران خان قوم سے کیے وعدے پورے کریں.

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اللہ کرے عمران خان قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے، صرف باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔  ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہے اور پارٹی اس فیصلہ پر اٹل ہے۔ 

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے اپنے پارٹی سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  پیپلز پارٹی اس دور حکومت میں عوام کی اور زیادہ خدمت کرے گی ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔