راولپنڈی:شہریوں کی موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچانے والا وارڈن معطل

01:59 PM, 28 Aug, 2018

وقار نیازی

راولپنڈی(24نیوز) غلط پارکنگ پر شہریوں کی موٹر سا ئیکلو ں کو نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی گاڑی پر لال حویلی روڈ پر  گزر رہے تھے کہ راستے میں غلط پارکنگ کو دیکھ کر ان کو برا لگا۔اسی  اثنا میں وہاں پر موجود ٹریفک وارڈن نے ساری موٹرسائیکلز کو گرادیا اور شیخ رشید سے کہا کہ ا ن کے روز منع کرنے کے باوجود لوگ موٹر سائیکلز یہاں پارک کر کے چلے جاتے ہیں۔ دوسری جانب موٹر سائیکل مالکان کو واقعہ کا علم ہوا تو انھوں نے ٹریفک وارڈن کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ 

جس کے بعد آج موٹر سا ئیکلو ں کو نقصان پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا. سی ٹی او محمد بن اشرف نے متعلقہ ٹریفک وارڈن کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز تیمو ر خان کو انکوائری مارک کر دی۔

مزیدخبریں