کراچی میں پانی کا مسئلہ شدید،حکومت عملی اقدامات کرنے میں سنجیدہ ہوگئی

کراچی میں پانی کا مسئلہ شدید،حکومت عملی اقدامات کرنے میں سنجیدہ ہوگئی


کراچی ( 24نیوز ) کراچی میں پانی بحران شدید ہوگیا،برسر اقتدار جماعتیں ہوں یا دیگر سیاسی جماعتیں، سبھی مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر فوری عملی اقدامات چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے گورنر سندھ ہوں یا صوبائی وزیر بلدیات یا پھر دیگر سیاسی جماعتیں سبھی پانی کے مسئلے پر یک زباں نظر ہیں،گورنر سندھ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی میڈیا ٹاک میں کہا کہ وفاقی حکومت مسئلے سے نمٹنے کے لئے نئے منصوبے لائے گی۔


وزیر بلدیات سعید غنی کا بھی کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مسئلے سے بخوبی واقف ہے، زیر تکمیل کو جلد مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، نئے ڈی سیلینیشن پلانٹس لگانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں،یہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی کراچی سے پانی کے مسئلے کی خوفناک صورتحال پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں۔
پانی کراچی کے شہریوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بنتا جارہا ہے، ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو شہر میں اس مسئلے پر فسادات کی نوبت آسکتی ہے۔