سعید غنی نے سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

سعید غنی نے سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی


کراچی( 24نیوز ) سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے سندھ بھرمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہونیوالے آپریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اجلاس ہوا، جس کے دوران سعید غنی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ہونے والے آپریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا، عمارت کی تعمیر کی اجازت کو آسان بنایا جائے گا۔ سعید غنی نے واضح کیا کہ ملازمین کو وقت پر آنا ہوگا،گھوسٹ ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائیگا،تنخواہ لے کر کام نہیں کریں گے تو یہ ہمیں قبول نہیں۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ کی آمد کے ساتھ ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی عمارت میں بجلی چلی گئی، جنریٹر کی خرابی کے باعث اجلاس میں اندھیرے میں ہی جاری رہا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔