شہداء نے اپنی زندگی کا نذرانہ ہمیں محفوظ بنانے کیلئے دیا: ڈی جی آئی ایس پی آر


24نیوز : ملک بھرمیں 6 ستمبریوم شہداء   "ہمیں پیار ہے پاکستان سے" کے سرنامے کےطور پرمنایا جائے گا، جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوگی۔

 تعلیمی اداروں سمیت سب ادارے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقاریب کا اہتمام کریں گے۔ ہمیں پیارہے پاکستان سے کے ٹائٹل سے یوم دفاع و شہداء منایا جائے گا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے یوم شہداء کے حوالے سے پلاننگ کانفرنس میں میڈیا، سول سوسائٹی اور فوج کے مختلف یونٹس انچارجزکو بتایا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرملک گیرمہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے۔

ملک بھرکے ریلوے اسٹیشنز، بسوں اور دیگراہم مقامات پر شہداء کی تصاویراور انکی شہادت بارےتفصیلات  بھی بیان کی جائیں گی۔ شہداء نے اپنی زندگی کا نذرانہ ہمیں محفوظ بنانے کیلئے دیا میجرجنرل آصف غفورکہتے ہیں کہ شہداء ہی ہمارے اصل ہیروزہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito