پی سی بی نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈول کا اعلان کردیا


24نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شاہین کینگروز کے خلاف دواور کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات سے 11 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ16 سے 20 اکتوبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24، 26 اور 28 اکتوبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آ غاز ٹی ٹونٹی میچوں سے ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان 31اکتوبر دو اور چار نومبر کو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔سات  نو اور 11 نومبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 نومبر دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین سے سات دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی اے ٹیموں کے خلاف بھی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کی ٹیموں کے درمیان 12 اکتوبر سے 9 نومبر جبکہ انگلینڈ لائینز اور پاکستان اے کے درمیان سیریز 18 نومبر سے آٹھ دسمبر تک کھیلی جائے گی۔