بحثیت وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کا احترام ہم سب پرلازم ہے: شاہد آفریدی


24نیوز : قومی ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی بھی نئے پاکستان کےحق میں بول پڑے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صرف تحریک انصاف کے وزیر اعظم نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام کے بھی وزیراعظم ییں۔

معروف آل راونڈر شاہد خان آفریدی نےبھی عمران خان کےنئے پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نےوعدے تو بہت کرلیےاب انھیں پورا کرنےکا وقت آگیا ہے۔شاہد خان آفریدی کہتے ہیں عمران خان پی ٹی آئی کے ہی نہیں بائیس کروڑ عوام کےوزیراعظم ہیں بحثیت وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کا احترام ہم سب پرلازم ہے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کےاقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ  پاکستان سپرلیگ اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نجم سیٹھی کے بہترین اقدامات ہیں۔ امید ہے نئےآنے والے بھی کرکٹ کی بہتری کیلیےکام کریں گے۔

انھوں نےمزید کہا موجودہ ٹیم کا کامبینیشن بہترین ہے جس انداز سےسرفراز اور ٹیم آگے بڑھ رہے ہیں یہی پرفارمنس رہی تو گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کو با آسانی شکست دے سکتے ہیں ۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito