سونے کی قیمتیں ایک بار پھر۔۔۔

سونے کی قیمتیں ایک بار پھر۔۔۔


24نیوز : سوشل میڈیا پر بڑی مالیت کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی یا تبدیلی کی افواہوں نے سونا مہنگا کر دیا، دو روز میں فی تولہ قیمت 27 سو روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت منگل کے روز دو ہزار روپے کے اضافہ سے 58 ہزار 300 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا ایک ہزار سات سو پندرہ روپے کے اضافے سے انچاس ہزار نو سو تراسی روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پینتالیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ روپے فی دس گرام ہو گئی۔

 دو روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار سات سو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،، آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق 5 ہزار روپے مالیت کی نوٹ کی منسوخی یا تبدیلی کی افواہوں کے بعد مارکیٹ میں سونے کی خریداری میں اچانک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

 جس سے سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ رکارڈ کیا گیا جبکہ کچھ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث بھی ہوا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito