کےپی کے, بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت پوری ہوگئی

کےپی کے, بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت پوری ہوگئی


پشاور( 24نیوز ) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت پوری ہوگئی ،خیبرپختونخواہ کےبلدیاتی ادارے آج تحلیل ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن 120 روز میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی اداروں کی قانونی مدت پوری ہوگئی ،کے پی کے کے بلدیاتی ادارے آج تحلیل ہو جائیں گے،  الیکشن کمیشن 120 روز میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن کو نئے بلدیاتی انتخابات کرانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  حلقہ بندیوں کےلیے الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن کا انتظار ہے،نوٹی فکیشن ملنے کے بعد کے پی کے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آج کے پی حکومت سے باضابطہ رابطے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہالیکشن کمیشن کےپی کے حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کریگا،اضلاع،تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو الیکشن کمیشن پرانے قانون پر حلقہ بندیاں شروع کریگا۔