خیبر پختونخوا کے نوجوان کا ہالی ووڈ ایکشن فلم میں ہیرو کا کرادار

خیبر پختونخوا کے نوجوان کا ہالی ووڈ ایکشن فلم میں ہیرو کا کرادار


24نیوز: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی اور ہالی ووڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم  5 سال قبل امریکا منتقل ہوا۔ جہاں اسے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری میں اداکاری کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ نوجواننے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔