معذور ماڈلز کی وہیل چیئر، بیساکھیوں کے ذریعہ ریمپ پر واک

معذور ماڈلز کی وہیل چیئر، بیساکھیوں کے ذریعہ ریمپ پر واک


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں انوکھے اور منفرد نوعیت کے فیشن شو کا انعقاد، وہیل چیئر اور بیساکھی کے ذریعہ ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر شرکاء کو حیران کر دیا۔ کیٹ واک کرتی ماڈلزنے اپنے دلکش انداز سے خوب دادسمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق رنگا رنگ فیشن شو میں ذہنی اور جسمانی طور پر معذور افراد نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ فیشن شو میں معذور ماڈلز نے دیدہ زیب اور نت نئے فیشن سے آراستہ ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔

 واضح رہے کہ ایونٹ کا مقصد معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ریمپ پرخصوصی افراد کے دلکش اندازکو حاضرین نے خوب سراہا اور ان کے ساتھ سفیلیاں بھی بنوائیں۔