ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ملک کو ڈبو دیتا ہے:احسن اقبال


کوئٹہ (24نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا  ہے کہ اب احتجاج اور دھرنے کا دور نہیں ،ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ملک کو ڈبو دیتا ہے۔

 کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اے پی سی دھرنے اور احتجاج کی بجائے قومی یکجہتی کیلئے بلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا ملک ڈبو دیتا ہے،اپوزیشن اور قادری دھرنے نہیں قومی اتحاد کی اے پی سی بنائیں اور یہ پیغام دیں کہ پاکستان کو للکارنے والوں کا مل کر مقابلہ کریں گے،ن لیگ نے کبھی بھی پیپلز پارٹی جیسا این آر او نہیں کیا جبکہ بھارت افغانستان کے ذریعے سی پیک کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: