فاٹا کو کے پی کے میں ضم کیا جائے: شاہد آفریدی


خیبرپختونخوا (24نیوز) کرکٹر شاہد خان آفریدی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے فیصلہ کے حامی نکلے۔

ذرائع کے مطابق قومی مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے حامی نکلے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو کے پی میں ضم کیا جائے ، فاٹا اور کے پی پرمشتمل ایک نیا صوبہ تشکیل دیا جائے ۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جب سے پاکستان ایک نیا ملک بنا ہے وہاں سے لے کر جتنی بھی حکومتیں آج تک کام کرتی رہی ہیں،تب سے فاٹا کی عوام کو حقوق سے محروم رکھا گیا ،کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیا گیا,انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا یوتھ جرگہ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے میں مکمل طور پر ان کا حامی ہوں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: