شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی


ریاض (24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اہم دورے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے، خادم اعلی ٰ شہبازشریف کے لئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، سعودی عرب پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز فجر اور نوافل ادا کئے، ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی مانگی۔

خادم اعلی ٰ شہبازشریف عمرہ بھی ادا کریں گے جبکہ ان کیلئے سعودی حکومت نے خصوصی طیارہ بھییجا ،پرویز رشید،سعد رفیق اور پرویز ملک بھی وزیر اعلی ٰ کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔