کراچی کی بہادر بیٹی مریم نے جرائم پیشہ افراد کے مقابلے کا حوصلہ دیا


کراچی (24نیوز) کراچی کی بہادر بیٹی مریم کے ڈاکوؤں کو مزہ چکھانے کے بعد دوسرے شہریوں میں بھی جرائم پیشہ افرادکا سامنا کرنے کی ہمت آگئی،ایک اورشہری نے لوٹ مارکرتے دو ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفیصل نے ہمت کرکے ڈاکوؤں کو پکڑلیا .گلشن حدید کی بہادر لڑکی مریم کے بعد ناظم آباد کے ڈاکٹر فیصل نے بھی ڈاکوؤں کو نہ چھوڑا۔ ٹوئنٹی فور نیوز نے گزشتہ روز ڈاکؤں کو پکڑنےوالے ڈاکٹر فیصل کو ڈھونڈ نکالا مگر انہوں نے میڈیا پر آنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ تینوں ملزمان وارداتیں کرتے ہوئے آرہے تھے۔ ڈاکوں نے ان سے اور ان کے دوست سے ڈی بلاک میں موبائل فون چھینا تھا۔ جس پرگاڑی میں موجود گھر والوں نے شور مچایا تو ڈاکوؤں نے ان پرپستول تان لی ۔ فیصل نے مزید واضح کیا کہ انہوں نے تعاقب کرکے ملزموں کو پکڑلیا۔