لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئےخوشخبری، پنجاب حکومت نے سروس رولز پاس کردیئے

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئےخوشخبری، پنجاب حکومت نے سروس رولز پاس کردیئے


پنجاب (24نیوز)صوبائی وزیر پرائمبری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیربتایا، اب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مطالبات کے لئے احتجاج نہیں کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرلیڈی ہیلتھ ورکرز کے کنونشن میں شرکت کے لئے گوجرانوالہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ اب کوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز حق کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی بلکہ اسے تمام حقوق گھر بیٹھے ملیں گے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے لیڈی ہیلتھ وکرز کے انسانی خدمت کے جذبے کو بھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقا دھرنوں میں ہرگز نہیں ہے۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لیڈی سپروائزر اور ورکرز کے سروس رولز پاس ہونے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نےحکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور خوشی میں لڈی بھی ڈالی۔