سڈنی: جعلی صحافی نے پروفیشنل صحافیوں کے چھکے چھڑا دیئے

سڈنی: جعلی صحافی نے پروفیشنل صحافیوں کے چھکے چھڑا دیئے


سڈنی(24نیوز) جعلی صحافی اور ان کا میگزین عوام میں مقبول، کلینسی اور ائیرول نامی صحافیوں نے ٹی وی شومیں اپنے چٹکلوں سے پروفیشنل صحافیوں کے چھکے چھڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جعلی صحافی کلینسی اور ائیرول پارکر دونوں بیٹوٹا ایڈووکیٹ نامی ایک رسالہ نکالتے ہیں۔ جو خبروں پر نہیں بلکہ طنز مزاح پر مبنی ہے۔ سڈنی کا یہ مقامی میگزین آن لائن بھی دستیاب ہے۔ اور صحافتی ضابطہ اخلاق سے کوسوں دور ہونے کے باوجود عوام میں بہت مقبول ہے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں نے آسٹریلوی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی اور وزیر اعظم نے ان کے میگزین کو نہ صرف سراہا بلکہ اس کی پروموشن بھی کی ہے۔