نواز شریف کل نظریاتی تھے نہ آج ہیں: بلاول بھٹو


سکھر (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے نہ آج ہیں، دونوں لاڈلوں کے درمیان لڑائی ہو رہی ہے۔ بی بی شہید کے قتل میں مشرف ملوث ہے۔

سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف نظریہ نہ کل تھا نہ آج ہے، دونوں لاڈلوں کےدرمیان لڑائی ہو رہی ہے۔ الیکشن وقت پر ہوں گے اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی.

پارٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی کوشک نہیں ہونا چاہئے بینظیر بھٹو کےقتل میں مشرف ملوث ہے۔

دریں اثنا انھوں نے گڑھی خدا بخش آنے والے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم آمریت کے خلاف نہ لڑ سکتے اگر صحافی ہمارا ساتھ نہ دیتے۔

مزید دیکھیے