فاروق ستار ٹولہ بانیٔ ایم کیوایم کو آکسیجن فراہم کررہا ہے:شیراز وحید


کراچی (24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ سے راہیں جدا کرنے والے سیاسی رہنما شیراز وحید نے کہا ہے کہ فاروق ستار ٹولہ بانیٔ ایم کیوایم کو آکسیجن فراہم کررہا ہے۔ ہاری ہوئی جماعت کے پاس شہیدوں کے نام پر سیاست کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے مزید بتایا کہ ساری دنیا بول رہی ہے کے مردم شماری میں کراچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔آبادی جان بوجھ کر کم شمار کی گئی لیکن  ہم اس شہر کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

پاک سرزمین کا حصہ بننے کے بعد مصطفیٰ کمال کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کرتے ہوئے حصشیراز وحید نے کہا کہ میرا بھائی مہاجروں کے حقوق کی تحریک کے لیئے جان دے چکا ہے مگر ایم کیو ایم صرف شہیدوں کا نام استعمال کرتی ہے اور فاروق ستار ٹولہ بانیٔ ایم کیو ایم کو آکسیجن فراہم کر رہا ہے۔ اپنے حوالے سے انھوں نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جد و جہد کر رہا ہوں۔

خیال رہے کہ رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید مصطفیٰ کمال کے قافلے کا حصہ بن گئے۔ یہ بھی واضح رہے کہ شیراز وحید 22اگست کو اشتعال انگیز تقریر کے معاملہ میں معاونت پر گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے پی ایس 123 کی نشست سے منتخب ہوئے تھے۔