آصف زرداری کی لاہور آمد، کل طاہر القادری سے ملاقات کریں گے


کراچی (24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔ سابق صدر نے اگلے عام انتخابات کے لئے بلاول ہاؤس لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی پارلیمینٹرین کے صدر نے آج رات بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ سابق صدر نے اگلے عام انتخابات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر نے آج رات بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں سینٹرل ائگزیکیو ٹو کمیٹی کے نوڈیرو میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سینٹرل اور جنوبی پنجاب میں عوامی جلسہ عام کرنے کے شیڈول پر بھی غور کیا جائے گا۔ جنوری کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری بھی سندھ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں دبنگ انٹری دیں گے۔