پاکستان کی اعلیٰ ظرفی، 145 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

پاکستان کی اعلیٰ ظرفی، 145 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا


کراچی (24نیوز) بھارت کی روایتی زہر افشانی اورجنگی جنون کے باوجود پاکستان کا ایک بار پھر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ، انسانی ہمدردی کے تحت 145بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے  مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سو پینتالیس ماہی گیروں کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ کردیا۔اپنے گھروں کو جانے والے ماہی گیروں کا کہنا تھا، انہیں جیل میںکوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

 فیصل ایدھی نے اس موقع پر کہا کہ  پاکستان نے سال 2017ء میںلانڈھی جیل سے سیکٹروں قیدیوں کو رہا کیا ہے، بھارتی حکومت بھی

پاکستانی ماہی گیر قیدیوں کو رہا کرے۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف پیش کیے گئےجبکہ ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے بھی سے بھی نوازا گیا۔ تمام ماہی گیروں کو کل واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ کیا جائے گا۔