پشاور کی مومنہ، تھائی لیند میں چھا گئیں، ہاکی چیمپیئن شپ میں پوزیشن

پشاور کی مومنہ، تھائی لیند میں چھا گئیں، ہاکی چیمپیئن شپ میں پوزیشن


پشاور (24نیوز) یکہ توت منڈی بیری کی رہائشی مومنہ کی تھائی لینڈ میں ہاکی چیمپیئن شپ میں نمایاں پوزیشن ، آئندہ حکومتی سرپرستی کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ فرنٹیئر کالج پشاور کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے یکہ توت منڈی بیری کی رہائشی مومنہ کاتعلق غریب خاندان سے ہے تاہم بیک وقت کرکٹ، ہاکی، بیڈمنٹن، والی بال اور اتھلیٹکس کی کھلاڑی مومنہ نے پشاور بورڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں ہاکی چیمپیئن شپ میں حصہ لیکر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

مومنہ کے والدین بیٹی کی کامیابیوں پر بے حد خوش ہیں اور اسے مکمل سپورٹ کرتےہیں۔

مومنہ کا کہنا ہے کہ غربت کےباوجود وہ کھیلوں کےذریعے ملکی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ اسے حکومتی سرپرستی حاصل ہو جائےتو وہ کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔