ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے ایک نہیں کئی مارے: ٹارگٹ کلر دھوبی

ایم کیو ایم میں رہتے ہوئے ایک نہیں کئی مارے: ٹارگٹ کلر دھوبی


کراچی (24 نیوز) کراچی کو آگ اورخون میں رنگنے والے ایم کیو ایم کے دھوبی نے کئی اہم راز گل دیئے۔ ایم کیو ایم کے دھوبی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں کئی مارے ہیں۔ ٹارگٹ کلر شفیع عرف دھوبی نے دوران تفتیش بانی ایم کیو ایم سمیت بے شمار انکشافات کیے اور اہم راز اگل دیئے۔ رئیس مما کی گرفتاری کے بعد متحدہ کے کارکن مہناج قاضی سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

تفتیشی حکام کو دیئے گئے بیان کے مطابق دھوبی کو لیاری میں لسانی بنیادوں پر قتل عام کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ لیاری گینگ وار کو لگام دینے کے لیے نائن زیرو میں اہم میٹنگ بھی ہوتی تھی۔

دھوبی نے مزید کہا کہ کراچی تنظیمی کمیٹی نے لیاری کے سیکٹرز اور یونٹ کو اسلحہ فراہم کیا۔ 8لڑکوں پر مشتمل گروپ نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی۔

ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کرانے میں بانی متحدہ کا اہم کردار تھا۔

دریں اثنا رئیس مما کی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کے کارکن مہناج قاضی سے بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیشی حکام کی جانب سے مہناج قاضی سے رئیس مما کے نیٹ ورک کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

واضح رہے کہ منہاج قاضی نے رئیس مما کے غیر ملکی نیٹ ورک کے حوالے سے کئی اہم ناموں سے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگا ہ کردیا ہے۔