گوجرانوالہ، ڈمپرنے3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

گوجرانوالہ، ڈمپرنے3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا


گوجرانوالہ (زاہد اقبال) گوجرانوالہ میں تیزرفتارڈمپرنے تین موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا۔ تینوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار دو کزن اور ایک دوست ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ حافظ آباد روڈ پر لدھیوالہ وڑائچ میں تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سوار کچل دیئے،علی الصبح تینوں ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہے تھے، ڈمپر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے رکشہ کی ٹکر لگنے سے ڈمپر کے نیچے آ گرے،حادثہ میں جاں بحق تینوں افراد کا تعلق لدھیوالہ وڑائچ سے ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔