بھارتی پولیس بھی گیڈر بھبکیوں پراترآئی، ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس بھی گیڈر بھبکیوں پراترآئی، ویڈیو وائرل


نئی دہلی( 24نیوز ) اتر پردیش کے ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ نے کہا کہ مسلمانوں کو بھارت میں رہنے کی قیمت چکانا ہو گی،کھاتے یہاں ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکار اپنا مکروہ چہرہ چھپانے میں ناکام ہوچکی ہے ،اب بھارتی پولیس نے بھی اپنی سرکار کو خوش کرنے کے لئےاوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اتر پردیش کے ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ نے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہنے کی قیمت چکانا ہو گی،کھاتے یہاں ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو۔

اکھلیش نارائن سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان چلے جاؤ ورنہ سیکنڈوں میں مستقبل تاریک کر دوں گا، اتر پردیش کے ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی مسلمانوں کو دھمکیوں ویڈیو سول میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔