روس نےآواز کی رفتار سے کئی گنا تیزہائپرسونک میزائلز نصب کردیے

روس نےآواز کی رفتار سے کئی گنا تیزہائپرسونک میزائلز نصب کردیے


ماسکو ( 24نیوز ) روس نے آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہائپرسانک میزائل نصب کردیے،ان جدیدترین ہائپرسونک میزائلز کو ایونگارڈ کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین البراعظمی میزائلز کی رینج 6 ہزار کلومیٹر تک ہے اور یہ دو میگا ٹن ایٹمی اسلحہ ساتھ لے جا سکتے ہیں، انہیں اورنبرگ کے خطے میں اورال کے پہاڑی سلسلے میں نصب کیا گیا ہے، روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہمیزائلز آواز کی رفتار سے 27 گنا تیز ہیں۔

اگر میزائل شکن کے ذریعے انہیں روکنے کی کوشش کی جائے تو یہ راستہ اور بلندی تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور میزائل دفاعی نظاموں کو ناکام بنادیتے ہیں،روسی صدرولادی میرپوٹن نے اسے بڑی کامیابی قراردیا ہے،ان کا کہناتھا کہروس اس ٹیکنالوجی میں دیگر تمام اقوام سے آگے نکل گیا ہے۔