مسلم لیگ (ن) کی نیب آرڈیننس پر کڑی تنقید

مسلم لیگ (ن) کی نیب آرڈیننس پر کڑی تنقید


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کیلئے سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئےنیب آرڈیننس مسترد کر دیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب حکومتی منصوبوں کی انکوائریاں روکنےکےلیےنیب آرڈیننس لائےہیں۔ نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اور دوستوں کےلیےاین آراوہے۔ میاں نواز شریف نےجھوٹے الزامات کےباوجود خود کواحتساب کےلیے پیش کیاتھا۔

عمران صاحب اگر چوری نہیں کی تو اپنی حکومت کے کرپشن میں ڈوبے منصوبوں کی نیب انکوائری بند کرنے کے لئے آرڈیننس کیوں لا رہے ہیں ؟عمران صاحب جنہوں نے چوری نہیں کی ہوتی وہ اپنے آپ کو نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی طرح خود احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں.عمران صاحب آپ کی طرح کے جھوٹے ، چور اور کرپٹ این آر او اور اداروں کو استعمال کر کے احتساب کا راستہ روکتے ہیں.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ‎عمران صاحب اپوزیشن کے لئے جھوٹے مقدمات، جیلیں اور اپنی اور اپنے دوستوں کی کرپشن روکنے کےلئے این آر او پلس؟‎عمران صاحب پشاور میٹرو، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر مقدمات میں نیب تفتیش رکوانے کے لئے آرڈیننس لا رہے ہیں؟ ‎عمران صاحب پشاور میٹرو کے ایک کھرب پچیس ارب کے کھڈے این آر او پلس سے نہیں چھپائے جا سکتے. ‎اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔