چیئرمین ہلال احمر کاچارج سنبھالتے ہی ابرار الحق کا بڑا اعلان

چیئرمین ہلال احمر کاچارج سنبھالتے ہی ابرار الحق کا بڑا اعلان


( 24نیوز ) ابرار الحق نے بطورچیئرمین ہلال احمر چارج سنبھال لیا،انہوں کہا کہ ہلال احمر پاکستان کو مزید متحرک کریں گے، ابرار الحق نے جلد آزادکشمیر کے دورہ کا بھی اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء  ابرار الحق  نے ہلال احمر کے سربراہ کا چارج سنبھال لیا ہے،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ ہلال احمر پاکستان کو مزید متحرک کریں گے،بدقسمتی سے ہلال احمر وہ کام نہیں کرسکا جو اسے کرنا چاہئے تھا،لوگ ادارے کی کامیابی کےلئے دعاکریں۔

ہلال احمر پاکستان کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ابرارالحق کا ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ آج میں نے بطور چیئرمین ریڈ کریسنٹ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، ہلال احمر پاکستان بہت بڑا ادارہ ہے، ہماری ترجیحات میں دور دراز اور پاماندہ علاقے ہیں، بین الاقوامی اداروں اور ڈونرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے،عالمی اداروں کے ساتھ باہمی روابط کو مستحکم کریں گے۔

ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ابرارالحق کا کہناتھا کشمیر کی صورتحال نازک ہے،جلد آزادکشمیر کا دورہ کروں گا،قدرتی آفات ہون صحت کا کی ضروریات یا پھر آگاہی مہم ہو، ریڈ کریسنٹ کو آگے پائیں گے،اعتماد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں۔