صحت کی عدم سہولیات کے باعث ایک ہی دن میں 3 بچے جاں بحق

صحت کی عدم سہولیات کے باعث ایک ہی دن میں 3 بچے جاں بحق


دادو(فیاض جعفری) ڈی ایچ کیو اسپتال میں صحت کی عدم سہولیات اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ایک ہی دن میں 3 معصوم بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں موجودڈی ایچ کیو اسپتال میں صحت کی سہولیات کے فقدان نے ایک ہی دن میں تین کمسن بچوں کی جان لے لی، بچوں کے ورثاء کا کہناتھا کہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں تھا بہت انتظار کیا، اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث بچوں کی اموات ہوئی۔

ذرائع کا کہناتھابچوں کے ورثاء نے بچوں کی اموات کا ذمہ دار اسپتال انتظامیہ کو ٹھہریا، کیونکہ بچوں کی صحت خراب ہونے پر کوئی ڈاکٹرز ڈیوٹی پرحاضر نہیں تھا، ورثاء کو  اسپتال میں بہت انتظار کرنا پڑا،جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک سالہ حسین، چھ ماہ کا ندیم ببر اور نومولود بچہ شامل ہے۔