پروفیسر ڈاکٹر انعام باری انتقال کر گئے

پروفیسر ڈاکٹر انعام باری انتقال کر گئے


کراچی( 24نیوز )پروفیسر ڈاکٹر انعام باری کراچی میں انتقال کر گئے ،گردے اور خون کے عارضے میں مبتلا تھے، انعام باری جامعہ کراچی کے پروفیسر اور پیمرا کراچی کمیٹی کے رکن رہے۔

تفصیلات کے مطابق  پروفیسر ڈاکٹر انعام باری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،وہگردے اور خون کے عارضے میں مبتلا تھے،پروفیسر ڈاکٹر انعام بادی جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے پروفیسر بھی رہے اورپیمرا کراچی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

پروفیسر انعام باری کی نماز جنازہ کراچی یونیورسٹی کی ہائوسنگ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں اہلخانہ رشتہ دار اور احباب  کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،مرحوم کی تدفین کراچی یونیورسٹی قبرستان میں کی جائے گی۔