دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں

دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں


نیویارک(24 نیوز)دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لگائی گئی نیوایئر بال میں کرسٹلز نصب کردیے گئے۔ٹائمز اسکوائر کی کرسٹل بال دنیا کی سب سے بڑی بال ہے، 12 فٹ قطر کی بال میں 32 ہزار ایل ای ڈی نصب ہیں اور وزن 6 ٹن ہے۔اس بار ان کرسٹلز پر پائن ایپل بنایا گیا ہے جسے خیر سگالی کا تحفہ کہا گیا ہے،اس بال میں 192 کرسٹلز لگائے جائیں گے۔یاد رہے کہ ہر نئے سال کی آمد پر ٹائمز اسکوائر پر نیوایئر بال نصب کی جاتی ہے جو کرسٹلز سے بنائی جاتی ہے۔

 

Malik Sultan Awan

Content Writer