شیخ رشید نے میری دوست سےنکاح کررکھا ہے،حریم شاہ

شیخ رشید نے میری دوست سےنکاح کررکھا ہے،حریم شاہ


اسلام آباد(24نیوز) ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے حکومتی ارکان اوراتحادیوں کے خلاف محاذ کھول لیا۔حریم شاہ نے وفاقی وزیرشیخ رشید کے شادی شدہ ہونے کا بھی دعویٰ کردیا۔کہتی ہیں شیخ رشیدنے ان کی دوست سے نکاح کررکھا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ پھرسرگرم، حریم شاہ نےشیخ رشید کی ویڈیو کال کی فوٹیج کے بعد وفاقی وزیرسے متعلق بڑا دعویٰ بھی کردیا۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں کہنا ہے کہ شیخ رشید شادی ہیں،انہوں نے ان کی دوست سے نکاح کیا،گاڑی اورلاہورمیں گھربھی لے کر دیا ہے۔

اس سے پہلے حریم شاہ نے اپنی دوست کیساتھ ہونے والی شیخ رشید کی ویڈیوکال کی فوٹیج ٹویٹرپرشئیرکی تھی۔ شیخ رشید کی ویڈیوکال کی فوٹیج جاری کرنے پرتحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پرحریم شاہ کوتنقید کانشانہ بنایا توحریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو جاری کرنے کی بھی دھمکی دی۔

بعد ازاں حریم شاہ وزیراعظم کی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی والی ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے اس بیان سے ہی مکر گئیں۔حریم شاہ پہلے بھی حکومتی ارکان کیساتھ کئی ویڈیوجاری کرچکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer