شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، دلہا قتل

شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، دلہا قتل


پشاور ( 24نیوز ) پہاڑی پورہ کے علاقے میں شادی کےدوران خواتین کی ویڈیوبنانےپردلہاکوقتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ  پہاڑی پورہ  میں شادی کی تقریب میں خواتین کی ویڈیو بنانے پررشتہ داروں نے ہی فائرنگ کرکےدلہے عابد کو  قتل کردیا،مقتول کا آج ولیمہ تھا، افسوسناک واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،ملزمان کی شناخت شہزاد، شبیر اور شاہ فہد کے نام سے ہوئی جن میں سے ایک مقتول کا بہنوئی ہے۔

  پشاور پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود چغلپورہ میں پیش آیا جہاں دولہے کو قتل کردیا گیا،دولہے عابد کا آج ولیمہ تھا،3 ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئےجن کی تلاش جاری ہے، قتل کی وجہ شادی میں مستورات کی ویڈیو اور تصاویر بنانا بتایا جارہا ہے۔