ثانیہ مرزا نے محبت کا اظہار کردیا مگر کس سے؟جانئے

 ثانیہ مرزا نے محبت کا اظہار کردیا مگر کس سے؟جانئے


( 24نیوز )معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی حالیہ پوسٹ میں بیٹے اذہان سے محبت کا شدید اظہار کیا ہے،کہتی ہیں کہ بیٹے کی محبت بھری مسکراہٹ کے آگے ہرچیز بے معنی ہے ۔

  ثانیہ مرزا اکثر اذہان کے ہمراہ گزارے گئے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو وہ مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگےکوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک پیار بھرا طویل کیپشن لکھا تھا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی،ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش گزشتہ سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی تھی۔