وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

وزیراعظم کا ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان  ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کےسربراہان شریک ہوں گےجہاں وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس 21 سے 24 جنوری 2020 کو ڈیوس سوئٹز لینڈ میں ہوگا۔  وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم میں مختلف ممالک کےسربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔

وزیراعظم پاکستانی معیشت پر فورم میں بات چیت کریں گے، ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمشیر خزانہ20جنوری کو سوئٹزرلینڈروانہ ہوں گے۔ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کےسربراہان سےبھی ملاقاتیں کرینگے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer