سری دیوی کے آخری دیدار کیلئے بڑے ستارے لوکھنڈوالا سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے


ممبئی(24نیوز) بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ سری دیوی کی میت آخری دیدار کے لئے ممبئی کے لوکھنڈوالا سپورٹس کمپلیکس پہنچا دی گئی ہے۔ سری دیوی کی آخری رسومات کے لیے بڑے ستارے بھی پہنچ گئے۔

سری دیوی کی آخری رسومات کے لیے بالی ووڈ کے اداکاروں کی لوکھنڈ والا پارک آمد کا سلسلہ جاری ہے، امیتابھ بچن،جیا بچن، ایشوریا رائے، سشمیتا سین، سونم کپور، فرح خان، انیل کپور، تبو، ہیمامالنی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات بھی موجود ہیں۔ سری دیوی کی آخری رسومات آج سہ پہر تین بجے کے بعد ادا کی جائیں گی۔ بونی کپور اپنی اہلیہ کی چتا کو آگ لگائیں گے۔ سری دیوی کے اہل خانہ نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں بھتیجے کی شادی میں شمولیت کے لیےجانے والی سری دیوی دو روز قبل دبئی کے ہوٹل میں واقع کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔