سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، درخواست نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران دائر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات دینے کے احکامات پرعمل نہیں ہوا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست بلدیاتی کے حوالے سے تھی،بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں اب درخواست غیر موثر ہے،اس پر عدالت نے سابق وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔