احد چیمہ کے اثاثے آمدن سے زائد، نیب نے الگ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

احد چیمہ کے اثاثے آمدن سے زائد، نیب نے الگ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا


لاہور(24نیوز) نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اور غیر قانونی اثاثہ جات کی تحقیقات کے لئے الگ سے تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، پوچھ گچھ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، ڈی جی نیب لاہور نے احد چیمہ کے اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔

نیب ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم کے پاس احدچیمہ کے اثاثے منجمد کرانے کا اختیار ہوگا، ڈی جی نیب لاہور نے تحقیقات کی باقاعدہ منظوری دےدی ہے۔

  نیب ٹیم 5مارچ کو احتساب عدالت سے احد چیمہ کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔