پی ایس ایل کا اہم ٹاکرا آج ہوگا

پی ایس ایل کا اہم ٹاکرا آج ہوگا


شارجہ (24نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مقابلہ ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے کے بعد اب 7 میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں میں اب تک کراچی کنگز ناقابل شکست رہی جب کہ لاہور قلندرز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہ آئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر تین کامیابیوں کے بعد کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی چوتھے، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لاہور قلندرز سب سے آخری نمبر پر ہے۔