گوجرانوالہ:حکومتی نا اہلی کی وجہ سےشاہراہ شیخوپورہ روڈ عوام کے لیے سر درد بن گئی

گوجرانوالہ:حکومتی نا اہلی کی وجہ سےشاہراہ شیخوپورہ روڈ عوام کے لیے سر درد بن گئی


گوجرانوالہ (24نیوز) اہم شاہراہ شیخوپورہ روڈ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے عوام کے لیے درد سر بن گئی،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک کی تعمیر نو کے لیے بار بار اعلانات کیے گئے لیکن عملدرآمد نہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی اہم شاہراہ شیخوپورہ روڈ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنے کی وجہ سے سفر کرنا محال ہو گیا۔ شہری سڑک کی اس صورتحال پر سخت پریشان ہیں۔ ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سفر کرنے والی گاڑیاں اکثر حادثوں کا شکار ہوتی ہیں۔ پچھلے 20 سال سے نا تو اس سڑک کی مرمت کی گئی اور نا ہی اس سڑک کی تعمیر نو کے لیے کوئی واضع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سڑک کی موجودہ صورتحال سے حکومت پنجاب کے ترقی کے میدان میں دعوے صرف دعوے ہی لگتے ہیں۔