شیخ زید میڈیکل کالج میں سپورٹس میلہ کا انعقاد

شیخ زید میڈیکل کالج میں سپورٹس میلہ کا انعقاد


رحیم یار خاں(24نییوز) شیخ زید میڈیکل کالج کا سپورٹس میلہ، سائنس کی موٹی موٹی کتابیں پڑھنے والے ڈاکٹر منفرد گیٹ اپ میں نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان میں سالانہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹول کا آخری روزپر خشک اور موٹی موٹی کتابیں پڑھنے والے مستقبل کے ڈاکٹرز منفرد روپ میں نظر آئے۔فائنل ایئر کے طلبہ نے راجستھانی تھیم پیش کیا۔ فورتھ ائیر نے اٹلاٹنس میں ہونے والی لڑائی کی یاد تازہ کرا دی۔ تھرڈ ائیر نے بلیک کلر میں نیکی اور بدی کی ازلی جنگ اور سیکنڈ ائیر نے پرانے چینی کلچر میں اقتدار کی جنگ کے تھیم میں پرفارمنس پیش کی۔

دوسری جانب پروفیسرز اور پرنسپل کے درمیان مقابلے میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی بھی پیچھے نہ رہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسرزکے درمیان مقابلے میں ڈاکٹر سعید اختر ملک نے میدان مار لیا۔