بلاول بھٹو کا عمران خان اور شہباز شریف کو چیلنج


کراچی (24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا۔ انھوں نے کہا کراچی کے عوام دونوں کو عبرتناک شکست دے کر بتائیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام کو "کیوں نکالا" سے کوئی غرض نہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا عدالت اور پارلیمنٹ کے بجائے پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے، میمو گیٹ سکینڈل ایک جھوٹا کیس تھا، پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف میمو گیٹ سکینڈل کو زندہ کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ملتان میٹرو اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا حساب دینا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام بے روزگاری، دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، انھوں نےمزید کہا کہ ملک کو خوشحال بنائیں گے۔