قومی کھیل ہاکی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری

قومی کھیل ہاکی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری


کراچی(24نیوز) قومی کھیل ہاکی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری،گول کیپرز کے نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں شامل کرنے اور نکھارنے کے لئے جنوبی افریقی کوچ کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں گول کیپرز کی ٹریننگ کے مختلف سیشنز جاری ہیں۔ جس میں غیرملکی کوچ گول پوسٹ میں مختلف زاویوں سے پریکٹس کروانے میں مصروف ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کوچ ایراسمس پیٹریز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیائے ہاکی پر راج کیا ہے۔ ٹیلنٹ بہت ہے بس گروم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ٹریننگ کیمپ میں شریک گول کیپرز پر امید ہیں کے جدید ٹریننگ سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا۔