فیشن صرف خواتین کی جاگیر نہیں رہا،گھوڑوں کا میک اپ بھی ہونے لگا

فیشن صرف خواتین کی جاگیر نہیں رہا،گھوڑوں کا میک اپ بھی ہونے لگا


ریاض(24نیوز) فیشن کا نام آئے تو خیال خواتین کی طرف جاتا ہے لیکن سعودی عرب میں ریس کے لئے گھوڑوں کو بھی پرکشش بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنکھوں میں کاجل، بالوں میں کنکھی، بالوں کی خوبصورتی کے لیے تیل، چہرے کی چمک دمک کے لیے مختلف کریموں کا استعمال یہ سب کچھ کسی حسینہ کے اپنے حسن کو دوبالا کرنے کا عمل نہیں بلکہ سعودی عرب میں اصیل گھوڑوں کو سنوارنے اور ان کا میک اپ ہے۔ اصیل گھوڑوں کے مقابلو ں کے نگران ترکی الخلطی کے مطابق گھوڑوں کا میک اپ کرنے کا مقصد انہیں مقابلوں کے دوران زیادہ پرکشش بنا کر پیش کرنا ہے۔

گھوڑوں کے مالک عبدالعزیز بوکنان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سر،سیاہ آنکھیں، دراز پلکیں اور قدرے جھکی گردن ہو تو ایسے گھوڑے کے کیا کہنے ہیں۔